چترال ( محکم الدین ) ضلعی انتظامیہ چترال ، اُسامہ احمد وڑائچ اکیڈمی اور گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال نے چترال کے طلباء طالبات میں حصول تعلیم کے میدان میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کیلئے سیلف اسسمنٹ ٹسٹ کا انعقاد کیا ۔ جس میں نویں ، دسویں ، گیارویں اور بارہویں جماعت کے تقریبا 300 طلباء وطالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے کے یہ ٹسٹ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں انجام پائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین ، پرنسپل کمال الدین ، انچارج او سامہ احمد وڑائچ اکیڈمی فدا لرحمن اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر رفیع اللہ نے اس موقع پر امتحانی ہال کی وزٹ کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ تمام سٹوڈنٹس ذاتی دلچسپی کے تحت اس ٹسٹ میں حصہ لیا ہے ۔ جس میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ ، دوسری کو ڈسک ٹاپ جبکہ تیسری پوزیشن کے حامل سٹوڈنٹس کو ٹیبلٹ انعام میں دیے جائیں گے ۔ انہوں نے