279

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کا رکنیت سازی کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد

چترال(نمائندہ  )رکنیت سازی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مشاورتی اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل آحمد سعید نے کہا کہ رکنیت سازی کے تمام فارم موصول ہوچکے ہیں جو کہ ضلع کے سطح سے لیکر یونین کونسل سطح تک آراکین مقرر کرکے تنظیم سازی کی جائے گی۔آگے جاکر کسی بھی وقت عہدیدار منتخب کرنے کیلئے یہی ارکان ووٹ دینے کے اہل ہونگے۔اس دفعہ یہی طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔کہ کوئی بھی بوگس ممبر سازی نہیں ہوگی۔ممبرکو رجسٹرڈ کرتے وقت ممبر کے تمام کوائف اور رابطہ نمبر درج ہوگا اور کسی بھی وقت ممبر سازی سیل سے بذریعہ فون ممبر سے تصدیق کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمدحکیم خان ایڈکیٹ نے کہا کہممبرسازی سے قبل22یا23فروری کو چترال کے طول وعرض سے عہدیداروں کی میٹنگ میں مشوارت کی جائیگی۔اسکے بعد مختلف مقامات میں کیمپ لگاکرایک ورکرز کنونشن میں رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گااور ضلعی اور تحصیل سطح کے عہدیدار دورے کرکے رکنیت سازی کا جائزہ بھی لینگے۔اور یہ ایک طرح کا الیکشن کمپین بھی ہوگا۔اور اس سے پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں