182

220کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن اور 220کے وی ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ سٹیشن رواں سال اپریل میں مکمل

سی پیک کے تحت پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے حب اور تھرکی ٹرانسمشن لائنز کا تعمیری کام تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، 220کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن اور 220کے وی ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ سٹیشن رواں سال اپریل میں مکمل کرلئے جائیں گے، 145کلومیٹر طویل 500کے وی ڈبل سرکٹ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہے، 220کے وی اچ سبی ٹرانسمیشن کے326ٹاورز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا،

این ٹی ڈی سی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ رواں ماہ میں 500/220/132کے وی گرڈ سٹیشن رحیم یار خان ،جنوبی پنجاب میں 220/132کے وی گرڈسٹیشن لال سہانرا ، وسطی پنجاب میں 500کے وی نیو لاہورگرڈ سٹیشن، خیبرپختوانخواہ میں 220کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن مکمل کرکے انرجائز کردئیے گئے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے 220کے وی اچ سبی ٹرانسمیشن کے326ٹاورز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے اور 115کلومیٹر سے 62کلو میٹر سٹرنگنگ ورک مکمل کرلیاگیا ہے

جبکہ باقی تعمیری کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجارہا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ 220کے وی چکدرہ گرڈ سٹیشن اور 220کے وی ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ سٹیشن اپریل 2018میں مکمل کرلئے جائیں گے ۔ 1320میگاواٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ ، 1230میگاواٹ بلوکی پاور پلانٹ، 1223میگاواٹ حویلی بہادرشاہ پاور پلانٹ ، 1180میگاواٹ بھکھی پاور پلانٹ ، اور 1320میگاواٹ ساہیول کول پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے اہم ترین ٹرانسمیشن لائنز کی بروقت تعمیر مکمل کی گئی اور ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کو قومی سسٹم میں شامل کیا گیا ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چائنا۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کے تحت پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے حب اور تھرکی ٹرانسمشن لائنز کا تعمیری کام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں