298

چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردی

خیبر پختونخواہ میں پہلی دفعہ چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے خلاف جرائم کی روک تھام کے لئے امدادی مرکز برائے خواتین وبچے قائم کردیا ہے-
اس سنٹر کے قیام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ,سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ, SRSP اور خواتین ممبران ڈسٹرکٹ کونسل چترال کی مشاورت اور مدد شامل ہے- چترال پولیس اسٹیشن سے متصل اس سنٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لیڈی پولیس افسران موجود ہوتے ہیں جن کو مندرجہ ذیل مسائل اور جرائم کے بارے میں رپورٹ کی جاسکتی ہے:-


1- جنسی تشدد
2- گھریلو تشدد
3- ہراساں کیا جانا
4- گمشدگی
5- زبردستی کی شادی
6- کم عمری کی شادی
7- مزدوری بالجبر
اسکے علاوہ وہ خواتین و بچے جنہیں قانونی مشورے اور مدد کی ضرورت ہو, ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ان کو مفت قانونی مشورہ اور مدد بھی مہیا کی جائے گی-
مزید معلومات کے لئے آپ چترال پولیس ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر کا وزٹ کرسکتے ہیں یا مندرجہ ذیل فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:-
انچارچ ویمن ایند چلڈرن سپورٹ سنٹر نمبر : 03450990054
نیز ڈی پی او چترال کے ذاتی موبائل نمبر 03461119337 پر SMS بھی کر سکتے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں