330

سیکرٹری الیکشن کمیشن کاچترال کی قومی اسمبلی کی نشست کو ضلع دیر سے علحیدہ کرنے کی یقین دہانی

چترال (نمائندہ  )ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین اور خالد حسین ایڈوکیٹ نے منگل 20فروری کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب محمدنے چترال کی قومی اسمبلی کی نشست کو دیر سے علٰحیدہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ایم این اے افتخار الدین نے کہا کہ چترال کی قومی اسمبلی کی نشست کا متوقع نام این اے ون رکھر اس کو ایک امتیازی حیثیت حاصل ہوجائے گی اور دیر چوکیاتن کے تین یونین کونسلوں کو بھی چترال میں متصل نہیں کیا جائے گا۔اور اگلے ہفتے متوقع طورپر الیکشن کمیشن سرکاری طورپر اس بات کا اعلان کریگا۔ایم این اے نے بتایا کہیہ بات بہت سے چترالیوں کے لئے ایک اطمینان طلب خبر ہوگی جو چترالی ثقافت کو خطرے میں دیکھ رہے تھے۔تاہم چترال کی دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کو برقرار رکھنے کے لئے سیکرٹری کمیشن نے پٹیشن دائر کرنے کو کہا اور اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعد آزان ڈائریکٹر الیکشن کمیشن سے بھی ایک علحیدہ میٹنگ میں ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے چترال کے دونوں صوبائی نشستوں کو بحال رکھنے کے لئے دلائل دیے۔ایم این اے کو اس کیس کو میرٹ پر سننے اور فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اورایم این اے افتخار الدین نے وکلاء کے مشورے کے بعد کیس فائل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں