256

فہد خواجہ چترالی کو کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز

پشاور(نمائندہ  ) پاکستان ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی فہد خواجہ چترالی نے شاندار پرفارمنس کے بدولت قومی ٹیم کا حصہ بن کر اسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزازحاصل کرینگے، فہد
خواجہ چترالی خیبر پختونخواسے تعلق رکھنے والاپہلاکھلاڑی ہیں جوکامن ویلتھ گیمزمیں ملک کیلئے کھیلیں گے۔ 4سے 14اپریل تک اسٹریلیاکے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقدہ دولت مشترکہ گیمزمیں نمایاں پوزیشن لینے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈکے زیراہتمام اسلام آباد میں کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ مارچ کے پہلے ہفتے سے لگایاجائیگا۔فہد خواجہ نے نہ صرف ملک کی سطح پر شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کیابلکہ وہ چائنا، قطر، سری لنکا، عمان سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔
فہد خواجہ پاکستان ٹیبل ٹینس میں جونیئرچمپئن ہیں انہی شاندار پرفارمنس کے بدولت پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے اسٹریلیامیں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے۔فہد خواجہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹیبل ٹینس کا ٹیلنٹ موجود ہے اگر گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں پر توجہ دی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ مزید کھلاڑی بھی سامنے آئینگے اورقومی اور بین الاقوامی سطح پرملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔انکاکہناتھاکہ اللہ تعالی نے مجھے اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنے کا ایک اہم موقع دیا ہے میں اپنا قومی پر چم اسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں بلند کرنے کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کررکھی ہے انشاء اللہ اس میگا ایونٹ میں سبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کروں گا۔
فہدخواجہ نے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل جنیدخان نے صوبے میں کھلاڑیوں کے جوش جزبے میں نئی روح پھونک دی ہے قائد اعظم گیمز میں کامیاب کھلاڑیوں کیلئے کیش انعامات دیکر ایک اچھی روایت قائم کردی ہے جس سے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ آفزائی ہوئی ہے کیونکہ انڈر 23گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالرشپ فراہم کردی ہے جس سے کھلاڑیوں میں جوش وخروش دیدنی ہے اگر ڈاریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوااسی کی پالیسیوں کو آئندہ بھی اسی انداز سے جاری رکھے تو کوئی شک نہیں کہ آنے والے ادوار میں صوبہ خیبر پختونخوا کھیلوں میں سب سے آگے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں