دروش(جہانزیب) جمعرات کے روزفروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل دروش کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر رہنما پی ٹی ائی ارشاد مکرر نے کی۔اجلاس میں اسٹیچ سیکرٹری نائب ناظم ٹاؤں دروش فاروق علی شاہ نے ایجنڈے کو پڑھ کر سنایا ۔شرکاء اجلاس نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا۔اجلاس کی آخر میں متفقہ طور پر دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ تشکیل دی گئی۔صدر سمیع اللہ ، سینئر نائب صدر زاہد حسین مڈکلشٹ ،سینئر نائب صدر غلام اسحاق،سینئر نائب صدر زوالفقارشیشی کوہ، نائب صدر بہادر سید (عشریت) ، نائب صدر صمد وی سی ناظم ، جنرل سیکرٹری تحصیل سابق یو سی ناظم نصیر الدین کیسو، محمد قاسم اللہ قریشی جائنٹ سیکرٹری شیشی کوہ،محمد عدنان انفارمیشن سیکرٹری،صدر لیبر ونگ عبد العزیز، نائب صدر لیبر ونگ محمد خان بازار دروش،صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ تحصیل دروش شاہ نواز کونسلر وی سی لاوی، جنرل سیکرٹری زاہد عالم سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جہانزیب صدریوتھ ونگ دروش ،جنرل سیکرٹری توصیف یوتھ ونگ
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صد ر محفل ارشاد مکرر نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور پاکستان تحریک انصاف دروش کی جانب سے نو منتخب کابینے کو مباد ک باد پیش کرتا ہوں اور سینئر رہنما رضیت با اللہ کو بھی صدر ہدیتہ الھادی پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ نو منتخب صدر سمیع اللہ نے تمام شرکاء کا اس پر اعتبار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔