تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> میرا تحصیل دروش کے نام پر بننے والی خود ساختہ کابینہ سے کوئی تعلق نہیں۔غلام اسحاق

میرا تحصیل دروش کے نام پر بننے والی خود ساختہ کابینہ سے کوئی تعلق نہیں۔غلام اسحاق

دروش(نمائندہ  )میں اپنی پارٹی کی قیادت کے فیصلوں کو نہ صرف قبول کر تا ہوں بلکہ پارٹی کو آگے لے جا نے کے حوالے سے ہر قربابی دینے کیلئے تیار ہو ں میرا تحصیل دروش کے نام پر بننے والی خود ساختہ کابینہ سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار دروش سے تعلق رکھنے والے غلام اسحاق نے ایک بیان میں کہا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دروش میں ایک میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں کسی تنظیم سازی کا ذکر نہ تھا بلکہ لاوی پراجیکٹ کے حوالے سے دروش کے تحفظات کی بات کی گئی تھی لیکن بعد میں میڈیا کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ دروش کی سطح پر کوئی تنظیم بنائی گئی ہے اور مجھے سینئر نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے چونکہ پارٹی کے ہائی کمان کی طرف سے چترال کی تنظیموں کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے اور بحیثیت پارٹی ورکر اس فیصلے کی سو فیصد حمایت اور توثیق کر تا ہوں اور پارٹی کے نام پر کسی خود ساختہ غیر آئینی تنظیم کا حصہ نہیں بننا چاہتا ۔ اس لئے میڈیا کے ذریعے تحصیل دروش کیلئے بننے والی خود ساختہ کابینہ سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں


error: Content is protected !!