206

وفاقی حکومت گلگت بلتستان اسمبلی کو مکمل با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے: خاقان عباسی

اسلام آباد (پ ر)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبران نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی،ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیدا ہونے صورحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی ا ور اس مسئلے کے متبادل حل اور مزید نظر ثانی کرنے پر اتفاق ہوااور اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ گلگت بلتستان حکومت کو مضبوط کرنے اور آئینی اصلاحات کے لئے جاری تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان اسمبلی کو مکمل با اختیار بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں