370

چترال، نوشہرہ اور ہری پور کے علاوہ دیگر اضلاع ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے میں ناکام

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع میں 23اضلاع ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے میں ناکام ہو گئے جس کے باعث محکمہ خزانہ نے تمام اضلاع کی جانب سے طلب کیے گئے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کرتے ہوئے صرف3 اضلاع کو فنڈز جاری کر دیئے۔ میڈیا نے محکمہ خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تما م 26 اضلاع کو گذشتہ سال کے جاری کردہ ترقیاتی اور دیگر اخراجات کی مد میں جاری کردہ فنڈز میں اب تک 23 اضلاع 60 فی صد فنڈز بھی خرچ نہ کر سکے اور فنڈز پڑے رہنے کی وجہ سے لیپس ہونے کا خدشہ ہے جبکہ صرف تین اضلاع ضلع نوشہرہ،چترال اور ہری پور اب تک 60فی صد فنڈز ترقیاتی کاموں کی مد میں خرچ کر چکے ہیں اسکے باوجود تمام اضلاع نے مزید فنڈز محکمہ خزانہ سے طلب کیے ہیں تاہم محکمہ خزانہ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ جو اضلاع پہلے سے ملنے والے فنڈز کو اب تک60 فی صد بھی خرچ نہ کر سکے ان کو مزید فنڈز جاری نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پہلے سے ملنے والے فنڈز بغیر خرچ کیے مزید فنڈز جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا اور صرف 3 اضلاع نوشہرہ،چترال اور ہری پور اب تک 60 فی صد فنڈز خرچ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اس لیے صرف 3 اضلاع نوشہرہ،چترال اور ہری پور کو محکمہ خزانہ نے مزید فنڈز جاری کر دیئے ہیں جبکہ باقی 23 اضلاع کو مزید فنڈز جاری کرنے سے معذرت ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں