211

چترال سے تعلق رکھنے والےتمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کےساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت

چترال (نمائندہ  ) ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیئر چترال نصرت جبین نے چترال سے تعلق رکھنے والے تمام بزرگ شہریوں کو محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً ملنے والی مختلف مراعات سے استفادہ کرنے کے قابل ہوسکیں جس کے لئے انہیں سینئر سٹیزن کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کی مردوخاتون شہریوں کی بزرگ شہری کے طور پر رجسٹریشن کا عمل ڈسٹرکٹ آفس سوشل ویلفیر واقع پولو گراوند کے علاوہ سوشل سروسز میڈیکل سنٹر اور آر سی ڈی سنٹر سوشل ویلفیر آفس نزد نیشنل بنک بونی میں بھی کرائی جاسکتی ہے ۔ پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ فارم ان دفاتر کے علاوہ تمام ویلج کونسل آفسز میں بھی عنقریب دستیاب کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں