272

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا وفاقی حکومت سے چترال کوواپڈا کی بجلی سستے نرخ پردینے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ ) محکمہ واپڈا چترال کو ڈھائی روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے ورنہ صوبائی محکمہ برقیات پیڈو کی بجلی گھر بنتے ہی واپڈا کو چترال سے باہر نکال دیں گے۔ پیڈو چترال کو پونے تین روپے فی یونٹ بجلی دے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بروز کے مقام پر شمولیتی جلسہ میں ان خیالات کا اظہار کیا۔
بروز کے مقام پر شمولیتی جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے متنبہ کیا کہ چترال ایک غریب ضلع ہے اور واپڈا کی پندرہ روپے فی یونٹ یہاں کے صارفین برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی بجلی سستے نرح پر دی جائےتاکہ چترال کے لوگ اس سے کھانا پکانا اور گھروں کو گرم کرنے کیلئے بھی استعمال کرے ورنہ اگلے بیس سالوں میں چترال کے جنگلات ختم ہوں جائیں گے۔
بروز کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عبد الطیف نے کہاکہ ہماری پارٹی نے جو نعرہ لگایا تھا اس نے پورا کرکے دکھایا۔ صحت، تعلیم پولیس، مالیات میں کافی بہتری آئی اور اب کوئی رشوت دیکر بھرتی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک تحریک کا نام ہے اور ہمارا مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کو ہم وزیر اعظم نہ بنائے۔
صدر اپر چترال آفتاب طاہر نے کہا کہ بعض سیاست دان بلا وجہ کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ لواری ٹنل پر کام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا اور اس کی تکمیل پرویز مشرف کے دور میں ہوئی ۔ اسی طرح گولین گول بجلی گھر پر کام مشرف کے دور میں شروع ہوا تھا اورس کا تکمیل پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پورا ہوا۔ اب رکن قومی اسمبلی خواہ مخواہ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتا ہے جب کہ اس کا ان دونوں منصوبوں میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔
شمولیتی جلسہ میں 70 افراد نے دوسرے پارٹیوں کوچھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جن کے سر پر ضلعی صدر نے پارٹی کی ٹوپی رکھ دی۔ بعد میں انہوں نے پارٹی کے نئے دفتر کا فیتہ کاٹتے ہوئے اس کا افتتاح بھی کیا۔ شمولیتی جلسہ میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں