208

صوبائی حکومت کرپشن،لوٹ مار کر کے پیسہ بنانے کے بجائے عوامی مسائل حل کریں،کلثوم مہدی

گلگت (نیوزبائی سجی )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سنیر رہنما کلثوم مہدی نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کے حصول کے لئے موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائیں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دور میں معیاری تعلیم اور تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں کی صرف مفت کتابیں فراہم کرنے کے نام پر کرپشن کرتے رہے اور وہ بھی گلگت بلتستان کے تمام سکولوں کے طلبہ کے لئے کتابیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے انہوں نے اس موقعے پرمزید کہا کہ جہاں حکومت ایک طرف شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے حوالے سے دعوے کر رہی ہے وہاں عملی طور پر میدان میں حقیقت سے برعکس ہے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے اور بالائی علاقوں میں سکولوں کی بلڈنگیں نہ ہونے کے باعث طلبہ کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ساتھ ساتھ ان طلبہ کے لئے غیر معیاری اساتزہ تعلیم دیں کر بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑر کر رہے ہیں مگر حکومت اس حوالے سے نوٹس لیکر اقدامات اٹھانے کے بجائے ٹس سے مس نہیں ہے ن لیگ کی حکومت کو شعبہ تعلیم ، شعبہ ہیلتھ اور دیگر شعبوں میں مسائل حل کرنے پر کوئی دلچسپی نہیں ہے ان کی دلچسپی صرف ٹھیکوں میں کرپشن اور لوٹ مار کر کے پیسہ بنانا ہے جب تک اداروں کو آزاد بنا کر اسمبلی سے عوامی مفاد اور میرٹ کے مطابق قوانین نہیں بناینگے تب تک نظام درست نہیں ہوگا اس لئے صوبائی حکومت کرپشن اور لوٹ مار کر کے پیسہ بنانے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر غور کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں