186

انجمن پٹواریاں وقانونگویاں ضلع چترال کی کابینہ اورجنرل باڈی کامشترکہ اجلاس،26فروری سے 2مارچ 2018تک ہڑتال کااعلان

چترال (نامہ نگار)انجمن پٹواریاں وقانونگویاں ضلع چترال کی کابینہ اورجنرل باڈی کامشترکہ اجلاس پیرکے روزچترال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت ضلعی صدرانجمن پٹواریاں چترال قادرامان نے کی۔اجلاس کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر ضلعی صدرانجمن پٹواریان قادرامان نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاندانہ رو ئیے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی کیونکہ گذشتہ دنوں انجمن پٹواریاں وقانونگویاں خیبرپختونخواکے منتخب نمائندوں کوملاقات کاوقت نہ دیکرجمہوری رویات کوبری طرح پامال کیا۔اجلاس کے آخرمیں تمام پٹواریاں وگررادران نے صوبائی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ضلع چترال کے تمام تکمل گھروں میں مکمل قلم چھوڑہڑتال کافیصلہ کیا۔اورمتفقہ طورپرقراردادمنظورکیا۔جس میں صوبائی صدرکی اپیل پر26فروری 2018سے 2مارچ 2018تک ہڑتال جاری رہے گا۔سٹلمنٹ چترال کے 206اسٹاف کے ریگولرائزیشن کانوٹیفیکیشن فوری طورپرجاری کیاجائے اورکسی بھی اہلکارکے خلاف کوئی غیرقانونی کارروائی کی گئی توانجمن اس کے خلاف ہرقسم کی قانونی جارہ جوئی کاحق محفوظ رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں