352

چترال مستوج روڈ میں زئیت کے مقام پر چترال سے بونی جاتے وقت ڈاٹسن پر مٹی کے تودے گرنے سے ڈرائیورزخمی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ رات چترال میں بارش اوربالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے موسم سردرہا۔منگل کے روزبارش کی وجہ سے چترال مستوج روڈ میں زئیت کے مقام پر چترال سے بونی جاتے وقت ڈاٹسن پر مٹی کے تودے گرنے سے ڈرائیورزخمی اورچترال مستوج روڈعام ٹریفک کے لئے بندہونے پرمقامی رضاکاراورمسافروں نے متبادل روڈ عام ٹریفک کے لئے بحا ل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چترال سے بونی جاتے وقت ضرورت اشیاء سے بھری ڈاٹسن نمبرBB_4568ڈرائیوربصروان ولدجا ن سید سکنہ ڑاوی چلارہاتھا زئیت کے مقام پرمٹی کے تودے گرکرڈاٹسن کواپنی لیٹ میں لیا۔ مقامی رضاکاروں نے موقع پرپہنچ کرڈرائیوربصروان کوزخمی حالات میں نکال کرہسپتال پہنچایاگیاجہاں اُن کی حالات خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔چترال کو  سب ڈویژن مستوج سے ملانے والی روڈعام ٹریفک کے لئے بندہونے پرمقامی عوام اورمسافروں نے متبادل روڈعام ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا۔اس طرح  مکاربوغدوشغورکے مقام پر برف فانی تودے گرنے سے گرم چشمہ چترال روڈ ہرقسم کی ٹریفک بندہے جہاں مسافروں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں