202

لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ)لینڈ سیٹلمنٹ چترال کے جملہ ملازمین کو مستقل کیا جائے 2005 سے یہ ملازمین چترال کے دور افتادہ علاقوں میں دن رات ایک کر کے لینڈ سیٹلمنٹ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور موجودہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان کے باوجود لینڈ سیٹلمنٹ کے چترال کے اہلکاران کو ریگولیرائز نہ کرنا ان ملازمین کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہے لہٰذا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک فوری نوٹس لیں اور ان ملازمین کو بھی مستقل کریں ریگولیرائیزیشن ایکٹ 2005 اور2009 میں ہونے کے باوجود ان ملازمین کو مستقل نہ کرنا صوبائی حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے جو کہ انصاف کی داعی ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے موجودہ امید وار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبد الاکبر چترالی نے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ13 ، 14 سال سے محنت سے کام کرنے والے ملازمین کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے کیونکہ یہ افراد عمر زیادہ ہو نے کی وجہ سے دوسرے محکموں میں بھی اب ملازمت حا صل نہیں کر سکتے یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہرتال کیے ہو ئے ہیں لیکن صوبائی حکومت ان کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے جو کہ انتہائی افسوس نا ک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں