550

اے کے آرایس پی چترال چپ چھپاتے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اپنے ملازمین کی گاڑیوں کو ڈیوٹی کیلئے منتخب کیا گیا۔سیف الدین

چترال ( محکم الدین محکم) چترال کے ممتاز سماجی کارکن سیف الدین نے آغا خان رول سپورٹ پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ۔کہ اے کے آر ایس پی ایک غیر منافع بخش اور عوامی بہبود کا ادارہ ہے۔ لیکن اس ادارے میں کئی کام بغیر قانونی تقاضے پورے کئے انجام دیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حالیہ سیلاب میں ڈیوٹی کیلئے اے کے آر ایس پی کو گاڑیوں کی ضرورت تھی ۔ قواعد کے مطابق گاڑیوں کی ضرورت کو مشتہر کیا جانا چاہیے تھا ۔ اور سر بمہر ٹینڈر(ریٹ ) طلب کرکے متعلقہ ٹینڈر دہندگان یا اُن کے نمایندوں کے سامنے سربمہر لفافے کھولنے چاہیے تھے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ایسا نہیں کیا گیا ۔ بلکہ چپ چھپاتے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اپنے ادارے کے ملازمین کی گاڑیوں کو ڈیوٹی کیلئے منتخب کیا گیا ۔اور ماہوار پینسٹھ ہزار روپے بمعہ فیو ل ان گاڑیوں کو دی جارہی ہے ۔جبکہ مشتہر کرنے کی صورت میں اس سے کم ریٹ پر گاڑیاں مل سکتی تھیں ۔ اور بعض بے روزگار افراد کو بھی روزگار مل سکتا تھا ۔ انہوں نے اے کے ایف کے ہائی کمان سے مطالبہ کیا ۔ کہ بے قاعدگیوں کے حوالے سے پوری تحقیقات کیا جائے ۔ اور ادارے کے اندر من پسند افراد کو نواز کر دوسرے لوگوں کے روزگار کا راستہ بند کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس قسم کے غیر قانونی کاموں کو نہ روکا گیا ۔ تو اس کے بہت منفی نتائج نکلیں گے ۔ اور اے کے ڈی این کی ساتھ بُری طرح مجروح ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں