385

چترال ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام جمعرات کے روز چترال شہر میں ٹریفک آگہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) چترال ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام جمعرات کے روز چترال شہر میں ٹریفک آگہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر چترال رشاد احمد سودھر کر رہے تھے۔DPOچترال منصور آمان اور ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ ،وکلاء،صحافی،سرکاری افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک ہدایات پر مشتمل پمفلٹ عوام میں تقسیم کی گئی۔ ریلی چترال بازار سے ہوتا ہوا کڑوپ رشت پہنچ کر جلسہ کیا۔حاضریں سے مقرریں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور آمان، ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ ،چترال بار کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نئے ٹریفک پلان کے مطابق چترال شہر کے اندرونی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے یکطرفہ کیا گیا ہے۔تاکہ ٹریفک کی روانی آسانی سے جاری رہ سکے۔سکول،کالج کے طلباء سرکاری ملازمین وقت پر سکولوں ور دفاتر میں پہنچ سکیں اور مریضوں کو ہسپتال تک رسائی آسان ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال بازار میں عوام کی سہولت کے لئے کار پارکنک اور صفائی ستھرائی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔جس پر TMAدن رات کام کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال شہر کی بیوٹفیکشن کے لئے صوبائی حکومت تعاون کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم چترال کو خونصور ترین شہر بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال آسکیں جس کا ہمارے معاشی حالت پر مثبت ا ثر پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں