211

گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 29 ارب 20 کروڑ روپے جاری

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کشمیرافیئرز اور گلگت بلتستان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مجموعی طورپر 29 ارب 20 کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں،

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 44 ارب 18کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان بلاک کے لئے 14ارب 15 کروڑ، سکردو میں 26 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 20کروڑ،

نلتر میں 16میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 14کروڑ، ہنزل میں 20میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 10کروڑ، نلتر اور نومل میں سڑکوں کی اپ گریڈیشن کے لئے 24 کروڑ 85لاکھ، اے جے کے بلاک کے لئے 14 ارب 14کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں