205

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی وجہ سے صدارت کے عہدے کے لئے ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق الیکشن کے شیڈول کا اعلان

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے پشاور میں صوبائی صدر سید روئیدار شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں ضلع چترال میں ایسوسی ایشن کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی وجہ سے صدارت کے عہدے کے لئے ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14مارچ سہ پہر دو بجے تک، کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرنے کی تاریخ 15مارچ تک، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 16مارچ تک، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17مارچ کو، امیدواران کی حتمی فہرست کا اجراء 17مارچ کو جبکہ پولنگ 31مارچ کو ہفتہ کے دن ہوگا۔ الیکشن کمیٹی کا چیرمین حاجی سعادت خان، پریذائڈنگ افیسر حاجی بشیر احمد اور دیگر عملہ بشیر محمد، سعید خان اور صلاح الدین پرمشتمل ہوگا۔ اسی طرح الیکشن کمیشن کا چیرمین سید روئیدار شاہ اور ممبران میں اسم گل مومند اور شمس التاج شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں