285

گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان کا سینیٹ کے کامیاب امیدورں کو مبارکباد

چترال(بشیر حسین آزاد)گورنمنٹ کنٹریکٹر ناصر احمد خان نے چترال پریس کلب میں میڈیا کے نمائندہ گان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات میں کامیاب اسمبلی اراکین کوتہہ دل سے مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران نے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے پچھلے سینٹ کے انتخابات کی طرح کرپٹ ٹولے کو دوبارہ آنے کا موقع نہیں دیا۔اُنہوں نے کہا کہ سابقہ دور کے سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے اپنے فنڈز کو اپنے بھائی زرنصیب خان ودیگر کے ذریعے میری تعمیراتی فرم پر مجھ سے منسوب میرے ہی جعلی دستخطوں سے محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی بٹ خیلہ کے افسران کے ساتھ ساز باز کرکے کروڑوں روپے ٹینڈر لیے اور کرپشن کی انتہا کردی۔اس بار بھی جے یو آئی نے مولانا گل نصیب خان کودوبارہ سینیٹ کا ٹکٹ دیا جوکہ ہر گز اُس کے لئے اہل نہیں تھا اور اُس کی اہلیت بھی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا جاچکا تھا۔ناصر احمد خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جمعیت علماء اسلام کا مخالف نہیں بلکہ صرف اور صرف گل نصیب خان اور اُسکے کرپشن کا مخالف ہوں۔اُنہوں نے کہاکہ جے یو آئی ایک اسلامی پارٹی ہے اور ایسی پارٹی کے سربراہ بھی نیک پارسا لوگ ہونے چاہیں اور یہ بات سینیٹ کے لئے بھی قابل ستائش ہے کہ گل نصیب خان جیسے لوگوں سے نجات ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں