257

گلگت بلتستان کونسل کے خاتمے کے بعد قانون ساز اسمبلی مزید بااختیار ہوجائیگی‘جعفراﷲ خان

گلگت/اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل کو ختم کر کے قانون ساز اسمبلی کو مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے جس کے بعد ممبران اسمبلی اور عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔کونسل کے خاتمے کے بعد گلگت بلتستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر حقوق حاصل ہوں گے اور علاقے کا اتعلق براہ راست وفاق سے ہوگا۔وہ قانون ساز اسمبلی کے 24 ویں اجلاس کے دوران ممبر اسمبلی کاچو امتیاز حیدر کی طرف سے لائی گئی قرارداد اور تحریک التواء پر خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو بہت کچھ مل رہا ہے, بڑے بڑے منصوبے گلگت بلتستان میں شروع ہو رہے ہیں, معاشی زون بنے جا رہا ہے, ان سب کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا۔اجلاس کی ابتداء میں انسانی حقوق کی مرحوم کارکن عاصمہ جہانگیر‘ سیاستدان میر ہزار خان بجارانی, وزیر قانون گلگت بلتستان اورنگزیب ایڈووکیٹ کی صاحبزادی اور ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نواز خان کے بھائی کی وفات پر لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا.اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں