286

سو شل ویلفیئر آفیسر سب ڈویژن مستوج تاج الدین جگرؔ کے اعزاز میں بونی میں الوداعی پارٹی

بونی(ذاکر زخمی)تاج الدین جگرؔ ۲۰۱۳ سے بحیثت سوشل ویلفیئر افیسر بونی اپر چترال میں اپنی خدمات بطریقِ احسن انجام دینے کے بعد ملازت سے ریٹائرڈ ہوگئے۔آپ جب سے اپرچترال بحیثیت سوشل ویلفیئر آفیسر مقرر ہوئے۔تو اس وقت سوشل ویلفیئر آفس اتنی فعال نہیں تھی ۔لیکن تاج الدین اپنی ذاتی دلچسپی اور انتھک محنت سے اس وقت اسے ایک فعال ادارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔آپ کی جدوجہد اور محنت سے سوشل ویلفیئر سیکٹر میں واضح تبدلی نظر آرہی ہے ۔علاقے کے نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے اور خواتین میں خود انحصاری پیدا کرنے کے غرض مختلف قسم کے ٹریننگ متعارف کرائے جسے روزگار کی حصولی میں آسانیاں پیدا ہونے کے ساتھ نوجوانوں اور خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہونے میں مدد ملی ۔آپ کم و بیش ۳۳ سال ملازمت میں رہے اور آج ریٹائرڈ ہونے پر آپ کے اسٹاف نے آپ کے اعزاز میں ایک مختصر مگر پر وقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے معززین اور مختلف محکموں کے سربراہاں شریک ہوئے ۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ صدارت تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی تاج الدین خود تھے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ چترال سے بھی چند ایک معتبرات خصوصی طور پر اس پروگرام میں شریک ہوئے ۔ ان میں آدم خان،قاضی سعید، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت قاضی فیصل اورسینئر صحافی شاہ مراد بیگ وغیرہ شامل تھے ۔ موقع کی مناسبت سے شاہ مراد بیگ، ایم۔ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک، اور سنیئر ڈاکٹر علی مراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاج الدین کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں اور اپنے فرضِ منصبی سے انصاف کرنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی ۔ اور تواقع کا اظہار کیا کہ تاج الدین اپنے تجربات کی روشنی میں اب پہلے سے فعال کردار ادا کرے گی ۔ تاج الدین جگرؔ نے اپنے اعزاز میںاس طرح کے خوبصورت الوداعی تقریب منعقد کرنے پر اپنے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اوراس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ علاقے کی عوام کی محبت اور شفقت اور راہنمائی سے وہ ہر وہ کام انجام دیا جو بظاہر ناممکن دیکھائی دے رہے تھے آپ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میں سروخرو ہوکر اس دفتر سے پنشن جارہا ہوں اور مجھے دُکھ اس بات پر ہو رہی ہے کہ میں اپنے اچھے اسٹاف اور علاقے کے عظیم مشفق لوگوں سے دور جا رہا ہوں۔ صدر محفل مولانا محمد یوسف نےاپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شوشل ویلفیئر افیسر سے میرا رابطہ تین سالوں سے رہا ہے ۔ ان تین سالوں میں میں تاج الدین کو مخلص،خدمتِ خلق کے جذبے سے سر شار پایا۔ جب ان سے میری ملاقات ہوتی تو ہر وقت ا ن کی ذہن میں مثبت سوچ اور دور اندیشی ہی دیکھنے کو ملتی۔ آپ نے تاج الدین کے گرانِ قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کی۔ بعد میں اسٹاف کی جانب سے حیدر ولی خان لال اور بونی کے نامور سیاسی و سماجی بزرگ شخصیت دردانہ شاہ نے پھولوں کے ہار انہیں پہنائے اور تخائف انہیں پیش کی اس طرح یہ پُر رونق تقریب اخیتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں