چترال (نمائندہ )محکمہ جنگلات نےمنگل کے روز چترال میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ کالج چترال کےسبزہ زار میں پاک آرمی کے کرنل رضوان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کے ہاتھوں دیودار کا پودا لگاکر کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز، سب ڈویژنل فارسٹ افیسر عمیر احمد اورکالج کے پرنسپل نے بھی پودے لگائے ۔ اس موقع پر کالج کے اڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے ملکی معیشت اور ماحول کی بہتری اور قدرتی آفات سے بچنے میں میں جنگلات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں حکومتی کاوش اپنی جگہ لیکن