311

چترال کے حادثاتی موت کا شکارہونے والوں کی پاکستان کے دیگر اضلاع کے باشندوں کے برابر مدد کی جائے۔ عنایت اللہ اسیر

چترال(نمائندہ  )چترال کے سماجی و سیاسی شخصیت عنایت اللہ اسیر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ایون کے سامنے تیز رفتاری اور موڑ پر اویر ٹیک کرتے ہوے چترال کے معروف عالم دین اور کراچی کے دارلعلوم کے معلم مولانا محمد شفع انکی بہن بہنوی,نواسے ,علاقہ لٹکوہ اور سمع الرحمن ولد حبیب الرحمن دنین اور گاڑی کا ڈرایور الللہ کو پیارے ھوے اس موقع پر ایون کے ایس ایچ اوامان اللہ نےنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ سب سے پہلے پہنچے اور چترال پولیس کے بہادر سپاھی سیف پاسر شیر احمد اپنی جان کی پروہ کیے بے غیر دریا میں گرے ہوے گاڑی تک پہنچے پھر فوکس چترال کے تربیت یافتہ والنٹیر افتاب الدین ولد شیخ الاسلام گہریت بھی اس گاڈی میں پہنچے تمرگرہ کے ایک سبزی فروش تیراک بھی اپنی کھلی گاڑی ایون بازار میں چھوڑ کر اس مقام پر پہنچ گئے اور ٹیوب لیکر دریا کراس کرکے گاڑی تک پہنچ گئے اور میتون کو ٹیوب سے باندھ کر ایون کی جانب نکلا گیا رسکیو 1122 کی ٹیم بھی اس موقع پر اپنے سامان لیکر بروقت پہنچ گیے پاک ارمی کے جوانکثیر تعداد میں مدد کے لیے پہنچ گیے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چترال مولانا قاری جمشید صاحب الخدمت کے صدر نوید احمد بیگ,قیم جماعت اسلامی چترال جناب فضل الربی صاحب الخدمت کے ممبران اور تیراک کو لیکر موقع پر پہنچ گیے اور امدادی کام میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا فوکس چترال کے رجنل مینیجر کرم علی اور ٹیم منیجر ولی صاحب بھی پوری ٹیم اور امدادی سامان کے ساتھ امدادی کام میں حصہ لیا 1122 کے کمانڈر اور اس کے ٹیم ممبران ایون تھانے کے تمام سپاھی اپنے فعال ایس ایچ او امان اللہ  کو لیکر شروغ سے اخر تک مستعدی سے امدادی کام ارمی کے جوانون کے ساتھ ساتھ حصہ لیا اس موقع پر ایون کے جوانون کا کردار نمایان رہااُنہوں نے حکومت سے چترال کے حادثاتی موت کا شکار ہونے والوں کی پاکستان کے دیگر اضلاع کے باشندوں کے برابر مدد کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں