چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ ،بین الاقوامی یوم خواتین کے سلسلے میں جمعرات کے روز سوشل ویلفئیر ، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام نے مشترکہ طور پر ایک تقریب کا اہتمام کیاجوکہ گورنمنٹ گرلز کالج کے اڈیٹوریم میں منعقدہوئی جس میں ضلع ناظم مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین نے صدارت کی ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین نمائندوں ، معززین شہر اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ افیسرسوشل ویلفئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن نصرت جبین کی طرف سے مہمانوں کی خیرمقدمی کلمات کے بعد اے کے آر ایس پی کے منیجر جینڈر ڈیویلپمنٹ نگہت یاسمین نے کہاکہ اس دن کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا پس منظر پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت بیان کی اور خواتین کو بااختیار بنانے کی کاوشوں اور ان کے نتائج پر مختصراً روشنی ڈالی ۔ نصرت جبین نے چترال میں خواتین کو حاصل حقوق کی سطح کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ چترال میں خواتین کو ووٹ ڈالنے ، تعلیم حاصل کرنے اور دوسرے سماجی کاموں میں حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہے اور وہ سیاست میں بھی بھرپور کردار ادا کررہی ہیں اور معاشرے میں خواتین کی خاطر خواہ حوصلہ افزائی ہورہی ہے جبکہ خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہوں نے کم عمر خواتین میں خود کشی کے رجحان میں اضافے،