309

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں تقریب کاانعقاد

چترال(نمائندہ )عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میںایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی اہلیہ صاحبہ تھی جبکہ صدرِ محفل پی ڈی یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسربادشاہ منیربخاری تھے۔تقریب میں پروفیسر نقیب اللہ رازی نے چترال کا پرانا نام قشقار عورت آباد کے موضوع پر تقریر کی۔ڈاکٹرتاج الدین سریر نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسر بادشاہ منیر بخاری نےجنسی برابری کے موضوع پر روشنی ڈالی۔یونیورسٹی کے طلباء نے صنفی حدبندی کے حوالے سے خاکے پیش کیے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں(یونیورسٹی کے پروفیسرز،ڈاکٹرز،محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم ) میں بہترین خدمات سرانجام دینے والی خواتین کوایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں