چترال (ڈیلی چترال نیوز) کھوار اہل قلم کے زیر اہتمام ٹاؤن ہال میں ایک غیر طرحی کھوار مشاعرہ منعقد ہوا جس میں چالیس سے ذیادہ شعراء نے اپنے تازہ کلام پیش کئے جنہوں نے حالات حاضرہ سمیت مختلف سماجی و سیاسی موضوعات کو اپنے اشعار میں بیان کرکے حاضرین سے داد لے لی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور معروف شاعر اور ادیب عنایت اللہ اسیر نے صدارت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے چترال کے ادبی حلقوں کی یقین دہانی کرائی کہ چترال یونیورسٹی شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں کی سرپرستی اور رہنمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور کھوار ادب کے حوالے سے وہ کام سرانجام پائیں گے جوکہ ابھی تک ممکن نہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ کھوار زبان وادب پر تحقیق میں مدد دینے کے لئے چترال یونیورسٹی بہت جلد ایک جامع حکمت عملی طے کرے گی جبکہ چترالی ثقافت کے تحفظ میں