221

سی پیک منصوبے کی وجہ سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ماضی کی حکومتوں سے مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے عین مطابق سی پیک منصوبے کی وجہ سے ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ 2013ء سے 2018ء تک موجودہ حکومت کا سنہری دور رہا۔

اگر اس کا موازنہ ماضی کی حکومتوں سے کیا جائے تو اس دور میں دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا، ملک میں توانائی کے بحران کے حل کے لئے توانائی کے منصوبوں کا ہنگامی بنیاد پر آغاز کیا گیا جس کی وجہ سے آج لوڈ شیڈنگ کافی حد تک ختم ہوگئی ہے۔ ملک ابرار نے کہا کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے جس سے طلباء کو تعلیم کے حصول میں دشواری ختم ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں