273

ارندومیں بزنس سینٹرکاقیام ،جی اوسی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی عامراعوان نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا

چترال (نامہ نگار)چترال کے دورافتادہ یوسی ارندومیں سرحدرورل سپورٹ پروگرام (SRSP)کے تعاون سے ساڑھے 38کروڑروپے لاگت کے مختلف پراجیکٹس کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔اس موقع پرارندومیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی جی اوسی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی عامراعوان تھے ۔تقریب میں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین،سی ای اوایس آرایس پی شہزادہ معصودالملک ،اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز،علاقے کے عمائدین اورعوام بڑی تعدادمیں موجودتھے۔ان پراجیکٹس میں 16سکولوں کی ر ینویشن،ساڑھے سات کلومیٹرروڈاوربزنس سینٹرکاقیام شامل ہیں ۔ن خصوصی جی اوسی ملاکنڈآرمی ڈویژن میجرجنرل علی عامراعوان نے فیتہ کاٹ کران منصوبوں کاافتتاح کیا۔اپنے خطاب یں انہوں نے پاک آرمی اورچترال سکاؤٹس کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔علاقے کے عوام نے علاقے کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پرپاکستان آرمی اورایس آرایس پی کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں