چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) حال ہی میں افتتاح شدہ واپڈا کے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی حصول کے لئے چترال شہر کے نواحی دیہات بروز، گہیریت اور ایون کے عوام نے اتوار کے دن سے بروز کے گولدہ کے مقام پر دھرنا شروع کردیاجوکہ تین دن تک جاری رہے گا جبکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں 14مارچ کو بدھ کے دن سے چترال پشاور روڈ کو احتجاجاً بلاک کرنے کا فیصلہ کردیا۔ دھرنے سے سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں سید مظفر جان، شیخ الحدیث مولانا حسین احمد، قاری احتشام الحق، حوالدار عبدالرؤف ،