241

دروش میں ہونے والے مذاکرات میں عبد اللطیف پر کسی قسم کا کوئی اعتماد کا اظہا نہیں کیا گیا/سمیع اللہ

دروش(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف دروش کے سیاسی رہنماو تحصیل دروش کے صدر سمیع اللہ نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل دروش میں ہونے والے مذاکرات میں عبد اللطیف پر کسی قسم کا کوئی اعتماد کا اظہا نہیں کیا گیا۔جبکہ پانچ گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والا مذاکراتی میٹنگ بے نتیجہ رہا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل دروش کے ورکرز اپنے اصولی مواقف پر قائم رہے اور کسی بھی صورت میں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میٹنگ کے اختتام کو بے نتیجہ قرار دینے کے بجائے پارٹی کے دوسرے ورکرز نے اس میٹنگ کو عبد اللطیف کی حمایت میں سوشل میڈیا میں بیانات جاری کیے تھے۔اور وہ میٹنگ بے نتیجہ اختتام پذیر ہوا تھا۔ پارٹی کے اندر اس تمام انتشار کی زمہ داری ضلعی قیادت پر عائد ہو گی۔ واضح رہے گذشتہ دنوں پی ٹی ائی دروش کی تحصیل کی تنظیم سازی ہوئی تھی۔ سیاسی رہنما انجینئر بہرام سید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دروش نے مختلف اوقات میں بار بار ضلعی قیادت کو تحصیل کابینہ بنانے کیلئے قرار داد پیش کیے تھے۔ مگر ضلعی قیادت کی طرف سے کوئی خاص دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے دروش تحصیل کا نیا کابینہ بنایا گیا ۔ انفارمیشن سیکرٹری محمد عدنان یونس نے ضلعی قیادت کو تحصیل دروش کابینہ کو تسلیم نہ کرنے کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی قیادت تحصیل دروش کے پارٹی ورکرز کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہیں جوکہ ہمیں منظور نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں