چترال ( محکم الدین ) اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنواز نے کہا ہے ۔ کہ کالاش وادیوں کے لوگ اپنی منفرد تاریخ اور ثقافت کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور ااُن کی محبت اور بھائی چارہ دوسرے لوگوں کیلئے ایک مثال ہے۔ یہ علاقے اپنی پسماندگی کے باعث زیادہ توجہ کے حقدار ہیں ۔ اس لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اور ڈی پی او چترال کیپٹن منصور امان کے بھر پور تعاون سے ان علاقوں کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ عوام کے مسائل سے متعلق آگہی اور فوری طور پر ان کے حل کیلئے کُھلی کچہری کے انعقاد اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نےکالاش ویلی بریر میں ایک کُھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں مختلف اداروں کے ذمہ دار اآفیسران موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ، کہ کالاش وادیوں میں وہ ترقی ہو ۔ جو چترال کے دوسرے علاقوں میں ہو رہی ہے ۔ تاکہ لوگ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بریر ویلی کو محفوظ بنانے کیلئے لیویز کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔آسامیوں میں مناسب کوٹہ دیا جائے گا ۔ ڈسپنسری کیلئے ادویات کی فراہمی کے ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا فوری انعقاد