250

آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں ٹیچرزریکوگینشن ڈے ،کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین مہمان خصوصی

چترال (نامہ نگار)آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ میں اتوارکے دن ٹیچرزریکوگینشن ڈے (Teachers Recognition day)کے حوالے سے ایک پروقارتقریب منعقدہوئی۔جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین تھے۔جبکہ صدارت آغاخان ایجوکیشن سروس چترال کے جنرل منیجربرگیڈئیر(ر)خوش محمدکی۔تقریب میں مختلف مکاتب فکرکے افراد،اساتذہ اورطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔پرنسپل سلطانہ نے مہمانوں کوخوش آمدیدکہااورسکول کے حوالے اورابتک کے کارکردگی کے بارے حاضرین کواگاہ کیا۔مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے چترال میں معیاری تعلیم کے حوالے سے آغاخان ایجوکیشن سروس کی خدمات کوسراہااورمذیدوسعت دینے پرزوردیامہمان خصوصی نے سکول کے مختلف یونٹس کابھی وزٹ کیا ورپروگرام کے آخرمیں بہترکارکردگی کے حامل اساتذہ کوسرٹیفکیٹس سے نوازاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں