283

ماحولیاتی تباہیوں سے چترال کو بچانے کے لئے ضلع کے کونے کونے تک فری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چیرمین چیپس

اسلام آباد(نمائندہ  )چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی یعنی چیپس کے چیرمین رحمت علی جوہر دوست وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری ماحولیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد میں چترال سے تعلق رکھنے والے اسرار صبور، حیات خان اور چیپس اسلام ونگ کے دو خواتین شامل تھے ۔ ملاقات میں سیکرٹری ماحولیات کے سامنے چیپس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر سیکرٹری ماحولیات نے چیپس کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ساتھ ہی ساتھ وفاقی سیکرٹری ماحولیات کی جانب سے چیپس کے ساتھ مل کر آئیندہ کے پروگرامات کی یقین دھانی کی گئی اور چترال میں شروع ہونے والے مختلف پراجیکٹس میں چیپس کو ساتھ ملانے کا وغدہ کیا۔ اس موقع پر چیرمین چیپس نے سیکرٹری ماحولیات سے مطالبہ کیا کہ جب بھی چترال میں شجر کاری اور ماحولیات سے متعلق کوئی کام ہو تو اس سلسلے میں تحقیقات کو ملحوظ خاطر رکھ کر فیصلہ کیا جائے کہ کونسا کام چترال کے لئے فیزیبل ہے ۔ اس کے علاوہ چیپس کی وفد نے سیکرٹری ماحولیات کے تھرو وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ موسمی تعیرات سے چترال بری طرح متاثر ہے اور پہاڑوں پر پڑی برف اور گلیشئرز پگھل رہی ہے جس کی وجہ سے چترال اور یہاں تعمیر ہونے والے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس خطرے سے دوچار ہے ، ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چترال کے کونے کونے میں فری بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ جنگلات کی کٹائی رک سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں