216

(ن) لیگ سے بے وفائی کس نے کی ۔۔۔؟تہلکہ خیز نام سامنے آ گیا

اسلام آباد :حکومت اور اپوزیشن کے حلقوں کے لیے کافی کانٹے کا مقابلہ تھا مگرسینیٹ الیکشن کا نتیجہ انتہائی حیران کن ثابت ہوا ۔چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران حکمران جماعت ن لیگ سے ان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت نے ہی ہاتھ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو کسی اور نے نہیں، بلکہ ان کی سب سے بڑی اتحادی جماعت جے یو آئی ف نے دھوکہ دیا ہے۔ ن لیگ سے ووٹ دینے کا وعدہ کرکے عین وقت پر مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے ہاتھ ملا لیے اور ن لیگ کو شکست سے دوچار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب شیخ رشید کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے کچھ سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی کو ووٹ دے کر اپنی پارٹی کیخلاف بغاوت کی ہے۔ شیخ رشید کا مزید دعوی ہے کہ ن لیگ کے 10 سے 12 سینیٹرز اب اپنی پارٹی کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔ یہ الیکشن ن لیگ کی سیاست کا خاتمے کا باعث بنے گا۔دوسری جانب نامور صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ آخری وقت میں ن لیگ کے اپنے اتحادیوں نے اس سے منہ موڑ لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں