239

ہاشو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین حقوق بارے تقریب

گلگت (وقائع نگا ر خصوصی) ہاشو فاؤنڈیشن کا خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہوا ، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں خطے کے تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہتے سمیت عوام میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا ، تقریب میں زندگی کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی جس میں سیکریٹری برائے ترقی نسواں ، حکومتی عہدیداران اور دیگر معززین نے شرکت کی ، اس عالمی دن کے موقع پر ہاشو فاؤنڈیشن نے نیو ٹیک کے تعاون سے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کرنے والے ہنر مند نوجوان خواتین و حضرات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جو تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں بر سر روزگار ہیں اور زندگی کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں اور معاشرے میں کامیاب افراد کی حیثیت سے مثبت کردار ادا کررہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ایڈوائزر ہاشو فاؤنڈیشن بلبل جان شمس نے آئے ہوئے مہمانان کو خوش آمدید کہا اور اس دن کے منانے کے مقصد کو بیان کیا،ریجنل پروگرام منیجر مس ناظرہ نے سامعین کو ہاشو فاؤنڈیشن کی خواتین کی ترقی و بہبود کے حوالے سے کی جانیوالی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ آج کی تقریب اس حوالے سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ آج ہم ہاشو فاؤنڈیشن کی مدد سے مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کرنیوالے خواتین کو بھی یاد کررہے ہیں جنہوں نے ہاشو فاؤنڈیشن کی مدد سے اپنے کاروبار شروع کئے ہیں اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، مقررین نے خواتین کی ترقی کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات اور گلگت بلتستان کی ترقی میں عورتوں کے کردار کو سراہا اور معاشرے کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر زور دیا ، سیکریٹری ترقی نسواں عاصم ٹوانہ نے ہاشو فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی اور ہاشو فاؤنڈیشن کی خواتین کی ترقی کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کوششوں کو جاری رکھیں گے اور ساتھ ساتھ اپنی تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں