307

وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان حکومت کو اپنی فرنچائز سمجھ رکھا ہے،سعدیہ دانش

استور(شمس الرحمن شمس )پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان حکومت کو اپنی فرنچائز سمجھ رکھا ہے اور شاید وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں لوٹ مار کے لئے پانچ سال کا لائسنس ملا ہے اس لئے ہر طرف کرپشن کا میلہ لگا ہوا ہے جس سے وزیر اعلیٰ اور انکے منظور نظر افراد حسب توفیق مستفید ہو رہے ہیں۔نہیں معلوم موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے۔شاید گلگت بلتستان کے عوام کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے حقوق کا مطالبہ کیا اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کیا اس لئے گلگت بلتستان کے عوام کو نت نئے حربوں سے تنگ کیا جا رہا ہے۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں اسطرح کی کھلے عام کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی لگتا ہے پیپلز پارٹی کے

علاوہ دیگر تمام جماعتوں نے بھی حکومتی کرپشن پر سمجھوتہ کر لیا ہے اس وقت پیپلزپارٹی تنہا کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور عوام پیپلز پارٹی کی پشت پر کھڑی ہے ہم عوام کو کسی بھی حال میں بے یار و مدد گار نہیں چھوڑینگے حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ سب ڈھونگ ثابت ہوئے اور انکی ڈرامہ بازیاں جاری ہیں۔ صوبائی حکومت کے ڈرامے کی آخری قسط جاری ہے اور اور بہت جلد کرپشن شو کا اختتام ہوگا۔اسکے بعد حکمران کے احتساب کا دور شروع ہوگا اور عوام کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں