323

بانگ میں مائکروفنانس بنک کے مستقل اور مکمل شاخ کی قیام علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل ہے ؍ممبرتحصیل کونسل میرصاحب بیگ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) یونین کونسل یارخون کا دوردراز علاقہ بانگ میں مائکروفنانس بنک کے مستقل اور مکمل شاخ کی قیام کو علاقے کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے یارخون سے تحصیل کونسل کے ممبر میر صاحب بیگ نے کہاہے کہ اس تاریخی قدم سے علاقے سے غربت میں نمایان کمی آئے گی ۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے بنک کے ریجنل منیجر امیر ولی خان ایریامنیجرشیرنوازاور علاقے کی معروف شخصیت بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان کی کوششو ں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دل چسپی سے ہی ا س علاقے میں بنک برانچ قائم ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس برانچ کی وجہ سے علاقے میں زراعت اور دستکاری کی زبردست حوصلہ افزائی ہوگی اور زرعی پیدوار کے ساتھ ساتھ گھریلوصنعت میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں