چترال ( محکم الدین ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے صدر سلیم خان نے کہا ہے ۔ کہ ہم چترال کی حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن چترال کے صوبائی سیٹ کے خاتمے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ بصورت دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت چترال کی تمام پارٹیاں آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر یں گے ۔ ہم نے اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ۔اور ہمیں امید ہے ۔ کہ سیٹ خاتمے کے فیصلہ کو واپس لے کر چترال کی دونوں نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے گی ۔ اور آج کا یہ اجتماع الیکشن کی تیاری کا نقطہ آغاز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلع ، سب ڈویژن ، تحصیل اور یو نین کونسل سطح پر نومنتخب عہدہ داروں کی حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پارٹی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ سلیم خان نے کہا ۔ کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اور ایم پی اے چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے سب سے زیادہ کام کئے ۔ جبکہ ترقیاتی کاموں میں مساجد اور مدارس کو بھی کبھی محروم نہیں رکھا گیا۔ اتنی خدمت ایم ایم اے دور میں بھی مساجدومدارس کیلئے نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے ۔ جو ذوالفقار علی بھٹو کی شخصیت اور غریبوں سے