346

چترال کے ان سپوتوں پر فخر ہے جو ہمیشہ اپنے کہوار اور اپنی ثقافت پر ناز کرتے ہیں/پی ٹی آءی صدرچترال عبدوللطیف

کراچی (نامہ نگار)گذشتہ روز کراچی میں طلبہ تنظیم سی۔ایس۔ایس۔ڈبلیو۔اے اور انواز نیوز کی جانب سے ایک کہوار میوزیکل شام کا اہتمام کیا گیا جسمیں کراچی میں مقیم چترالیوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی صدر پاکستان تحریک انصاف چترال  عبدوللطیف شریک تھے۔ اپنے خطاب میں صدر عبدوالطیف نے کہا کہ جب مجھے کراچی آنے کا دعوت دیا گیا تو میں نے کہا کہ کراچی ضرور جانا ہے اور صرف دو باتوں کے لئے جانا ہے۔ پہلا یہ کہ کراچی میں مقیم اپنے چترال بہن بھائیوں سے ملنا ہے اور دوئم یہ کہ کراچی کے اس مٹی کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے چترال کے بچوں کو اپنے گود میں جگہ دی، اور انہیں پالش کرکے ایک کار آمد شہری بنا رہی ہے اور یہ تسلسل جاری ہے اور ایسے کئی فرزند چترال کے حوالہ کرچکی ہے جو مختلف شعبوں میں چترال کی خدمت کر رہے ہیں۔  اور یہ بات میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر کراچی نہ ہوتا تو آج چترال اور چترالی قوم اسرار صبور جیسے باصلاحیت نوجوان لیڈر سے محروم ہوتے ۔ یہ کراچی کا ہم چترالیوں پر احسان ہے کہ ہمارے ہیرے جیسے بچوں کو مٹی سے اٹھاتی ہے اور ہیرا بنا کر واپس کرتی ہے۔ . انہوں نے مزید کہا کہ چترالی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ تقسیم چاہے مسلک کے نام پر ہو یا قومیت کے، لسانیات کے نام پر ہو یا علاقائی تعصب کے، ہم آج اسے رد کرتے رہینگےاور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر اس سازش کو ناکام بنا دیں گے جو چترالیوں کو تقسیم کرنے کےلئے کی جائے گی۔ ہمارا یقین ہے کہ جب تک ہم آپس میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں گے۔ کامیابی ہماری قدم چھومے گی۔ کراچی میں مقیم چترالیوں کو یہ معلوم ہونا چائیے کہ آپ لوگ چترال کے ایلیٹ میں شامل ہیں اور آپ لوگوں پہ ذمہ داری بھی بھاری عائد ہوتی ہے کہ آپ چترال کے لئے مثبت سوچیں اور شازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں۔ یہ بات اٹل ہے کہ ثقافت ہم سب کا ایک ہے۔ چاہے ہمارا تعلق پیپلز پارٹی سے ہےیا تحریک انصاف سے، جماعت اسلامی سے ہے یا علما سے، مسلیم سے ہے یا کسی اور پارٹی سے ، مگر ہم چترالیوں کا ایک ہی ثقافت ہے لہذا ہم اپنے ثقافت پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اور اسی لئے میں اپنے بہن بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اگے آئیں اور مثبت کردار ادا کریں۔ یہ بات طئے ہے کہ ایک بندہ اپنے رب سے کسطرح کا تعلق بناتا ہے یہ کسی سیاسی نمائندے کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس بندے کا ذاتی مسلہ ہے کہ وہ اپنے رب سے کسطرح کا تعلق جوڑتا ہے لہذا مسلکی تقسیم کو ہم رد کرتے ہیں۔ دوسرا یہ ہمیں خاندانی بنیادوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسے بھی رد کرتے ہیں کیونکہ انسان کس خاندان میں پیدا ہوتا ہے یہ اس کے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ہم صرف انسانی رویے کو دیکھتے ہیں جس میں اس کی اپنی کوشش اور جدوجہد شامل ہوتی ہے۔ انہونے مزید کہا ہے کہ ہمیں چترال کے ان سپوتوں پر فخر ہے جو ہمیشہ اپنے کہوار اور اپنی ثقافت پر ناز کرتے ہیں۔ اور آج کی اس پروگرام کے بہترین انتظامات پر ہم انتظامیہ کے کوششوں اور کامیابیوں ہر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

پروگرام میں چترال سے آئے ہوئے دیگر مہمانان میں اسرارالدین جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف چترال، محمد قاسم صدر لیبر وینگ پی۔ٹی۔آئی چترال، اور صوبیدار(ر) امیراللہ شامل تھے۔ آخر میں مہمان خصوصی  عبدوللطیف نے اپنے اور اسرار صبور کی جانب سے انتظامیہ کے لئے ایک لاکھ روپے ڈونیشن کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں