218

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) بحال ہوگئی، ایم ایم اے کی مرکزی قیادت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) بحال ہوگئی، ایم ایم اے کی مرکزی قیادت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ایم ایم اے کا صدرمنتخب کرلیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوم کو متحدہ مجلس عمل کے قیام پرمبارک باد پیش کرتے ہیں، ایم ایم اے کی تمام جماعتیں آج اسی طرح صف آرا اور متحد ہیں جس طرح 2002 میں متحد تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی میں سب کی حیثیت برابر ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئے عزم سے بنیاد سحر رکھ رہے ہیں اور آج ایم ایم اے کا گلدستہ اپنی قوم کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں