220

راﺅ انوار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے،بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کے عدالت میں پیش ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا اور ان کے بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا حکم دے دیا اور عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کی ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ احکامات کے باوجود عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے،کیا آپ کو عدالتوں پر اعتماد نہیں تھا۔
راﺅ انوار نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کی،چیف جسٹس آف پاکستان نے سابق ایس ایس پی ملیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے راﺅ انوار کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا اور ان کے بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راﺅ انوار کے بچوں کی روزی روٹی چلتی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں