چترال (ڈیلی چترال نیوز )چترال پویس کے اہلکاروں کی ترقی کے لئے محکمانہ امتحان اے ون ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کے زیرنگرانی اتوارکے روزچترال میں منعقدکیاگیا۔ایٹاٹیسٹ میں کل 460پولیس اہلکاوں نے حصہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے312میل ،18فیمل ،ایف آرپی پولیس چترال کے 126میل اور4فیمل شامل ہیں۔ڈی پی او چترال (ر)کیپٹن منصورآمان نے اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تمام امتحانات میرٹ پرہوں گے اورکسی اہلکار کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔نظام کوبہتربنانے کے لئے خیبرپختونخواپولیس نے تمام محکمانہ ٹیسٹ ایجو کیشنل ٹیسٹنگ ایوالویشن ایجنسی(ایٹا)کودیاہے ۔انہوں نے کہاکہ امتحان خالصتامیرٹ پرہوگااصل حقدارکوان کاحق دیاجائیگا۔پولیس اہلکاراپنی محنت ،لگن ،ایمانداری اورقابلیت