192

حکومت کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ردوبدل،پیٹرو ل 2روپے7پیسے سستا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کمی کردی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 2روپےکمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس کی قیمت 76 روپے 46 پیسے فی لیٹرہی رہےگی۔اوگرا کی جانب وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے کمی جب کہ 65 پیسےاضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے مٹی کا تیل 13 پیسے اور لائٹ ڈیزل 55 پیسے مہنگا کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں