451

جشن کاغ لشٹ منانے کی تیاریاں عروج پر،اس سال چارروزہ کاغ لشٹ 12سے 15اپریل تک بھرپورطریقے سے منانے کافیصلہ

بونی (نامہ نگار)گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی جشن کاغ لشٹ منانے کی تیاریاں عروج پرہیں۔اس سال چارروزہ کاغ لشٹ 12سے 15اپریل تک بھرپورطریقے سے منانے کافیصلہ کیاگیاہے۔اس سلسلے میں گذشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر مستوج کی زیرصدارت کاغ لشٹ کمیٹی کے ممبران ،سرکاری افسران اورعمائدین علاقہ کاایک اہم اجلاس ہوا۔کاغ لشٹ فیسٹیول کوبھرپورطریقے سے منانے کے فیصلے پرڈپٹی کمشنر چترال اوراسسٹنٹ کمشنرمستوج کاشکریہ اداکیاگیا۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کاغ لشٹ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مستنصرالدین اورانفارمیشن سیکرٹری شجاع لال کے ہمراہ کاغ لشٹ گراونڈکادورہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں