226

چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے خاتمے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پٹیشن دائر

اسلام آباد (نمائندہ   ) چترال سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے خاتمے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پٹیشن دائر کردی گئی۔ پیر کے روز ایڈوکیٹ پشاور ہائی کورٹ سید عفران اللہ شاہ نے ایم این اے شہزادہ افتخارالدین ، ایم پی اے سلیم خان، ایم پی اے سردار حسین شاہ ، ایم پی اے بی بی فوزیہ اور دوسروں کی طرف سےالیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پیٹیشن دائر کردی۔ اس موقع پر ایم این اے شہزادہ افتخارالدین ، ایم پی ایز سلیم خان اور سید سردار حسین کے علاوہ پی پی پی کے رہنما اور سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد اورپی پی پی رہنما انجینئر فضل ربی جان بھی موجود تھے۔ پیٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے خاتمے سے چترالی عوام کی بنیادی حقوق متاثر ہوئی ہے جوکہ ایک مخصوص جعرافیائی اہمیت کے حامل علاقے میں رہائش پذیر ہیں جس کا رقبہ صوبے کے کل رقبے پانچواں حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام اس دفعہ اس اہمیت کے پیش نظر ایک اور صوبائی نشست کے اضافے کی توقع کررہے تھے جوکہ ان کاحق تھا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی تمام سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی اس مسئلے پر ایک پیج پر ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں