228

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں نوانسال بچی تین دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنڈیکس کے اپریشن کا انتظار کرتی ہوئی دم توڑ گئی

چترال (محکم الدین) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں نوانسال بچی تین دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنڈیکس کے اپریشن کا انتظار کرتی ہوئی دم توڑ گئی.  ورثا نےڈاکٹروں کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چترال بونی روڈ بلاک کی . جسے بعد آزان مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا .  تفصیلات کے مطابق کوغذی کے رہائشی مولانا قمرالدین کی 14سالہ بیٹی اچانک بیمار ہوئی . جسے ڈی ایچ کیو  ہسپتال چترال میں علاج کیلئے داخل کر دیا گیا. تشخیص سے معلوم ہوا . کہ بچی کو اپنڈیکس ہے . جسے آپریشن کرنے کی ضرورت ہے . لیکن آپریشن کےانتظار میں بچی تین دن ہسپتال کےبیڈ پر تڑپنے کے بعد بالاخر جان دے دی . ڈاکٹروں کی اس  سنگدلی کی متوفی کے ورثا اور عوامی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے .  اور مطالبہ کیا ہے  کہ حکومت  اس وا قعے کی انکوئری کرے . انہوں نے کہا . کہ حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے . لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں