چترال (ڈیلی چترال نیوز)فخر ایشیاء قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح ضلع چترا ل میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی محمدحکیم ایڈوکیٹ ،سینئرنائب صدرشریف حسین ،نائب صدرشمس الرحمن لال،تحصیل چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ ،میردولہ جان ایڈوکیٹ،پی پی پی علماء ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدآصف اوردیگرمقریرین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 39 ویں یوم شہادت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سیاسی بصیرت پر تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بین الا قوامی طور پر بھی تمام ممالک کے سربراہان تسلیم کرتے تھے، ہر محنت کش، مزدور اور نوجوان بھٹو ہے جس نے سانحہ کے بعد پریشان حال قوم کو نیا