230

شہید بھٹوکی سیاسی بصیرت پر تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بین الا قوامی طور پر بھی تمام ممالک کے سربراہان تسلیم کیاہے؍قاری نظام الدین

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کا39واں یوم شہادت ملک بھر کی طرح تحصیل دروش میں بھی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے ضلعی صدرمولاناقاری نظام الدین،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدخان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری سکندر،سینئرنائب صدرعلماونگ مولاناقاری خلیل احمد،سینئررہنمااکمل بھٹو،وی سی نظم ارندوغازی خان اوردیگرمقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹوکی سیاسی بصیرت پر تمام سیاسی پارٹیوں کے علاوہ بین الا قوامی طور پر بھی تمام ممالک کے سربراہان تسلیم کیاہے۔انہوں نے محنت کشوں، مزدوروں،مزاعوں اورطالب علموں اورغریبوں کویکجاکرکے ان کوجینے کاایک نیاسلیقہ سیکھادیا۔اوراس سے قوم کواپنے حقوق حاصل کرنے کاحوصلہ مل گیا۔شہیدذوالفقارعلی بھٹونے اسلام کی انتھک خدمت کی پاکستان کوایک متفقہ آئیں دیااورملک کی دفاع کیلئے آٹیم بم کاتحفہ دیے کراسے ناقابل تسخیربنایاجسے قوم ہروقت یادرکھے گا۔اجلاس میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکے در۔جات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں